• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی، امتیاز شیخ پر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کا الزام، جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر سعید غنی اور امتیاز شیخ پر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے الزام پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر سعید غنی اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میںصوبائی وزیر امتیاز شیخ نے جواب جمع کرادیا جس میں بتایا گیا کہ آئی جی سندھ کی تشکیل دی گئی کمیٹی الزامات کی تحقیقات کرچکی ہے، کمیٹی کی رپورٹ میں الزامات کو رد کردیا گیا ہے، درخواست سیاسی بنیادوں پر دائر کی گئی ہے مسترد شدہ اور جھوٹے الزامات پر جے آئی ٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں۔

تازہ ترین