• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید کو ساڑھے دس سال قید کی سزا، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

حافظ سعید کو ساڑھے دس سال قید کی سزا، جائیداد ضبط کرنے کا حکم 


لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعو ة ۃ کے امیر پروفیسر حافظ سعید سمیت چار افراد کو دو مقدمات میں سزائیں سنا دیں، حافظ محمد سعیدکو 10سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کی جائیداد ضبط کرنے اور 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا ۔ پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس سال کی سزا سنائی جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سنایا۔پروفیسر حافظ محمد سعید کو جولائی 2019ءکوگرفتار کیا گیا تھا اور ان کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ جماعت الدعوۃ کے رہنمائوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

تازہ ترین