آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر طارق محمد دحروج نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور مصری سفیر کی ملاقات میں خطے کی علاقائی سلامتی اور دونوں ملکوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مصری سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
مصری سفیر نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف قرار دیں۔