• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کشمیر اور لداخ کے نقشے والے کرنسی نوٹ واپس لے رہا ہے، بھارتی میڈیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارتی دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب 20 ریال کے اس کرنسی نوٹ کو واپس لے رہا ہے جس کی پشت پر جموں کشمیر اور لداخ کو بھارتی حصہ نہ دکھانے پربھارت نے شدیداحتجاج کیاتھا۔ سعودی عرب نے یہ کرنسی نوٹ 24 اکتوبر کو جی 20 ممالک کی کانفرنس کے حوالے سے جاری کیا تھا جس کی پشت پر دنیا کا نقشہ بنایا گیا تھا۔ نقشے میں کشمیر اور لداخ کو بھارتی یا پاکستان کا حصہ نہیں دکھایا گیا تھا۔پاکستان نے بھی اس کرنسی نوٹ پرشائع ہونے والے نقشہ پر اعتراض کیا تھا۔ واضح رہے کہ جی 20 ممالک کی پہلی ورچوئل کانفرنس آج سے شروع ہورہی ہے جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ 

تازہ ترین