• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور موسمی بخار کے کیسز میں اضافہ


کراچی(آئی این پی) کراچی میں ڈینگی، موسمی بخار اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ، سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمی ٰکوثر نے بتایا ہے کہ ڈینگی، فلو اور ملیریا کا ہائی سیزن ہے، کورونا، ڈینگیملیریا اور موسمی بخار میں ٹیسٹ کرانا نہایت ضروری ہے جب کہ تمام بیماریوں کی علامات میں جسم میں درد، آنکھوں میں سوزش اور سانس لینے میں دشواری شامل ہے۔سینئر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہر بخار ڈینگی یا کورونا نہیں ہوتا اس کی تشخیص ضروری ہے، کورونا اور موسمی فلو سے بچا کے لیے ماسک لازمی پہنیں جب کہ ڈینگی اور ملیریا کے مچھر سے بچاو کے لیے طلوع اور غروب آفتاب پر جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں، گھر ،گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین اور بالائی پانی کے ٹینکوں ،گملوں، کیاریوں کو صاف رکھیں، جسم میں درد ہونے کی صورت میں صرف پیراسٹامول اور عام درد کش ادویات لیں جب کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے تازہ پھل، سبزیاں، وٹامن سی اور انڈے ابال کر کھائیں۔

تازہ ترین