• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہوگا۔دوسرا اور تیسرا میچ20 اور 22دسمبر کو شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سنیں گے سب کی کریں گے اپنی۔ سرفراز احمد اور اظہر علی سے مشورہ بھی کریں گے لیکن فیصلہ ان کا اپنا ہوگا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نیا چیلنج اور ذمہ داری ملی ہے، دباؤ نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کوشش یہی ہے کہ اچھا کھیل پیش کروں، بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں سب ایک یونٹ ہیں، تمام کھلاڑی بڑے اچھے ہیں اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین