• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ خادم حسین رضوی کا وصال اہلسنت کیلئے بڑا سانحہ ہے،ثروت قادری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر مرکز اہلسنت پر علامہ خادم حسین رضوی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی، قرآن خوانی کی تقریب سے محمد ثروت اعجاز قادری نے لاہور سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کا وصال اہلسنت کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے اس خلاء کو بھرنا بہت مشکل ہے، ان کی دینی خدمات کو کسی طور بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین