• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ خادم حسین رضوی کی یاد میں مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کا تعزیتی ریفرنس

کیتھلے(محمد رجاسب مغل)مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے نے مذہبی پیشوا اور بانی تحریک لبیک یارسول اللہ علامہ خادم رضوی کی یاد میںایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا ،جس کی صدارت مسلم ایسوسی ایشن کے صدر الحاج شوکت میرپوری نے کی ،ریفرنس کی تقریب میںخطیب و امام علامہ مفتی خورشیدعالم صابری،علامہ محمد عاصم نقشبندی گلہاروی،صاحبزادہ قاری محمد سلیم نقشبندی صدیقی، مولانا حافظ محی الدین،جنرل سیکرٹری الحاج ظفر اقبال جماعتی، جوائنٹ سیکرٹری الحاج علی اکبر چشتی ،ایجوکیشن ایڈوائزرچوہدری ناظم اعظم،نگران حاجی طارق محمود، خزانچی ارشد محمود،چیئرمین ٹرسٹ بورڈحافظ نعیم احمد نقشبندی اور دیگر نے علامہ خادم حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم رضوی ایک تحریک کا نام تھا وہ سچے عاشق رسول اور نبی پاک ﷺ کے بیباک ترجمان تھے ۔

تازہ ترین