• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی نو منتخب نائب صدرکے انسٹاگرام پر 13 کروڑ فالوورز ہوگئے

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کملا ہیرس کی تاریخی جیت کے بعد جہاں ان کی کتابوں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود کملا ہیرس کے تصدیق شدہ اکاونٹ پر انہیں 13 ملین یعنی 13 کروڑ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کملا ہیرس کے انسٹاگرام اکاونٹ پر نظر دوڑائی جائی تو انہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جو معنی خیز اور سیاسی معلومات سے متعلق ہیں۔اگر ہم یہ بات کریں گے امریکا کی نو منتخب نائب صدر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ سے کتنے لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے تو ان کی کل تعداد 112 ہے۔دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود کملا ہیرس کے اکاونٹ کو اب تک 12ملین یعنی 12 کروڑ ٹوئٹر صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ کملا ہیرس نے سات سو سے زائد لوگوں کو ٹوئٹر پر فالو کیا ہوا ہے۔کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔
تازہ ترین