دمشق (جنگ نیوز )شام کے مشرقی حصے میں عراق اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 14 ایران نواز جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق عراق کی سرحد کے قریب دیر الزور کے علاقے میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فضائی حملے کیے گئے جن میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ سرحدی دیہات البو کمال میں کم از کم 10مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 8کا تعلق عراق سے اور 6کا افغانستان سے ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق ان حملوں میں امکاناً اسرائیل ملوث ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے ان حملوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔