کوالا لمپور ملائیشیا کے ثقافتی میلے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
معروف پاکستانی کامیڈین جوڑی عرفان ملک اور علی حسن نے اپنے مزاحیہ خاکوں سے میلے میں رنگ جمادیا۔
بھارتی گلوکار سکھبیر سنگھ اور گلوکارہ جیسمین سندس کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کو جُھومنے پر مجبور کر دیا۔
کمپیئرنگ کے فرائض شفاعت علی نے انجام دیے۔ میلے میں پاکستان اور بھارت کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔