• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ: پیپلز پارٹی کی صبا تالپور کامیاب، غیر حتمی نتیجہ

پیپلز پارٹی کی امیدوار صباء تالپور ۔ فوٹو فائل
پیپلز پارٹی کی امیدوار صباء تالپور ۔ فوٹو فائل

عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور کامیاب، 498 میں سے 497 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے۔

پیپلز پارٹی کی امیدوار ایک لاکھ اکسٹھ ہزار نو سو چونتیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، آزاد امیدوار لال چند مالہی اکاسی ہزار ایک سو ساٹھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دونوں امیدواروں کے درمیان تقریباً اسی ہزار ووٹوں کا فرق رہا، یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

صبا تالپور کی کامیابی پر بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر کی مبارکباد، جبکہ آزاد امیدوار مالہی نے نتائج مسترد کردیے۔

پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور سندھ دریا بچاؤ تحریک کے آزاد امیدوار لعل چند مالہی کا ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا، مشتعل افراد نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی، آج ہڑتال کا اعلان بھی کردیا۔

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور کو مبارکباد اور کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو شاندار فتح دلانے پر این اے213 کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی عوام کی فتح ہے،
کامیابی قائدِ عوام کے نظریے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفےکی جیت ہے، کامیابی صدر آصف زرداری کے ویژن، بلاول بھٹو کے منشور پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

قومی اسمبلی کی اس نشست پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان مقابلہ تھا۔

قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید