ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) قصبہ وڈور میں ملک حافظ رفیق ببر،ملک بشیر احمد ببر کے والد ملک کریم بخش خان ببر کی فاتحہ خوانی میں رکن قومی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری، حاجی کوڑا خان ، سردار خلیل خان علیانی نے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹو گینگ جلداپنے انجام کو پہنچ جائے گا، سہولت کار بہت جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہونگے ،موجودہ حکومت ٹھوس بنیاد پر دہشت گردی کو ہمیشہ ختم کر دے گی ۔انہوں نے مزید کہا علاقے کی خدمت کرنے کیلئے لغاری سرداروں نے ڈیرہ غازیخان میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے۔ اس موقع پر محمد بخش خان لغاری، ملک ابراہیم ببر، ملک عبدالرشید ببر، ملک عبدالستار، حافظ عبدالکریم ببر، ملک عبدالمجید ببر، ملک ریاض ببر، ملک غلام مصطفی کھر ،ملک کٹو خان ببر، ملک لعل خان ببر، ملک یعقوب ببر، غلام اکبر ببر، اللہ وسایا ببر، عبدالطیف خان ببر، ملک یعقوب ببر، غلام اکبر ببر، اللہ وسایا ببربھی موجود تھے۔