• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کیلئے اسپیشل فورس سے مدد لینگے،اوبامہ

واشنگٹن ( آن لائن ) سابق امریکی صدر باراک اوبامانے کہاہے کہ اگر قائم مقام صدرٹرمپ نے وائٹ ہائوس خالی نہ کیا تو اسپیشل فورس کی مدد لینا پڑسکتی ہے ،امریکی ٹی وی سے بات چیت میںصحافی جیمی کامل نے اوباماسے پوچھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے نہ نکلنے پر ڈٹ جائیں تو انہیں وہاں سے کیسے نکالا جاسکتا ہے تو اوباما نے ٹرمپ کے حوالے سے اپنی روایتی نفرتکا فوراً اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کے لیے فوج کی مدد بھی لینا پڑ سکتی ہے۔یہ سوال اس لیے کیا گیا ہے کہ امریکا کی تاریخ میں آج تک کسی صدر نے انتخابات نے شکست کے بعد میں نا ماننے والا رویہ نہیں اپنایا جیسا کہ ٹرمپ نے اختیار کیا ہے۔ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی وہ اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ انہیں 20 جنوری سے پہلے وائٹ ہاؤس چھوڑنا ہوگا اور اقتدار اپنے جانشین کے حوالے کرنا ہوگا۔اگر ٹر مپ وائٹ ہاؤس سے نہ نکلے تو کیا کرنا ہوگا اس سوال کے جواب میں اوباما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح وائٹ ہائوس میں نیوی سیلرزبھیج سکتے ہیں ۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو پکڑ کر وائٹ ہائوس سے باہر لایا جائے گا۔
تازہ ترین