آپ آف لائن ہیں
منگل12؍جمادی الثانی 1442ھ 26؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کا کراچی میں بھی کیمپ آفس قائم

کوئٹہ (جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان سر مایہ کاری بورڈ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا اور اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے کراچی میں کیمپ آفس قائم کر دیاہے، اس دفتر کے قیام کا مقصد ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری سے متعلق انکی دہلیز پر معلومات اور سہولیات فراہم کرنا ہے، اس سلسلے میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز اور معاشی دارالحکومت ہے جس میں ملک کی تقریباً تمام کمپنیوں کے مرکزی دفاتر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی متحرک قیادت میں حکومت بلوچستان نے یہ تاریخی اقدام اٹھایا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بور ڈ کا مقامی دفتر کراچی میں قائم کیا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کو انکی دہلیز پر تمام سہولتیں کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

بزنس سے مزید