آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دو ماہ جلسے ملتوی ہوجائیں تو قیامت نہیں آئے گی، محمودالرشید


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنمانفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم گھر چلے جائیں اپوزیشن احتجاج نہیں کرے گی۔

ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہاکہ پاکستان میں آئین نام کی کوئی چیز عملاًباقی نہیں رہی ،تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا کہ کورونا کو اپوزیشن مذاق سمجھ رہی ہے دو ماہ اگر جلسے ملتوی ہوجائیں تو قیامت نہیں آئے گی ۔

سنیئر تجزیہ کار امجد شعیب نے کہا کہ سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دبائوہے۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم تو کورونا کو زکام کہتے تھے لیکن اب انہوں نے اپنا موٴقف تبدیل کرلیا ہے ۔کورونا کا شور صرف اپوزیشن کے جلسوں کو روکنے کیلئے مچایا جارہا ہے ۔

حکومت نے اچانک زیادہ ٹیسٹ شروع کردیئے ہیں۔حکومت ڈبلیو ایچ او سے بھی جھوٹ بولتی رہی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید