• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی پالیسی کی تشکیل کابنیادی مقصد جامع حکمت عملی ترتیب دینا ہے،سیکرٹری لائیوسٹاک

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجا ب لائیوسٹاک پالیسی کی تشکیل کابنیادی مقصدلائیوسٹاک سے متعلقہ شعبہ جات میں اہداف کا تعین اور ان کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ پنجاب لائیوسٹاک پالیسی کے حتمی ڈرافٹ بارے ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔
تازہ ترین