• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونی لیور کا بھارتی سنگھ کو سنجے دت کی طرح غلطی تسلیم کرنیکا مشورہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ فلموں میں مزاحیہ کرداروں کے ذریعے شہرت پانے والے اداکار جونی لیور نے منشیات کیس میں گرفتار ہونے والی کامیڈین بھارتی سنگھ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی غلطی کو تسلیم کریں اور سب کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کریں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونی لیور نے کہا کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے دوستوں سے اس معاملے پر بات کرنی چاہیے اور سب لوگوں کومنشیات استعمال نہ کرنے کی تلقین کرنی چاہئے۔جونی لیور کا کہنا تھا کہ ’ سنجے دت کو دیکھئے، انہوں نے دنیا کے سامنے اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔ ایسے ہی اپنی غلطی مان لیجئے اور منشیات چھوڑنے کا عزم کیجئے۔ کوئی اس کے لئے آپ کو گلدستہ پیش نہیں کرےگا۔‘خیال رہے کہ این ڈی ایس پی عدالت نے بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو گھر سے منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کرکے اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 4 دسبمر تک کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جس کے بعد بھارتی سنگھ نے این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین