آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام، CEO کے الیکٹرک مونس علوی کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ محتسب اعلیٰ سندھ نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ اگر مونس علوی وقت مقررہ تک جواب نہ دے سکے تو قانون کے مطابق فیصلہ سنا دیا جائیگا۔سی پی او ایچ آر کے الیکٹرک رضوان دالیہ ، چیف سیکورٹی آفیسر کے الیکٹرک کرنل ریٹائرڈ وحید اصغر اور ممبر بورڈ آف ایچ آر کمیٹی خالد رفیع کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔الزام عائد کرنے والی درخواست گزار مہرین عزیز خان ہیں جو کے الیکٹرک کی سابق میڈیا کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مونس علوی نے درخواست گزار کو متعدد بار اکیلے چائے پر لے جانے کی کوشش کی اور عورت مارچ کا مذاق اُڑاتے ہوئے مجھے فحش قسم کی ویڈیوز کے حوالے دیئے۔علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک مونس علوی سے مؤقف لینے کیلئے رابطے کئے گئے اور انہیں متعدد کالز اور میسجز کئے گئے تاہم انہوں نے کوئی مؤقف

نہیں دیا۔

ملک بھر سے سے مزید