• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی زمینوں پر تعمیرات نے سبزہ ختم کردیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ڈی ایچ اے لاہور کی جانب سے اپنے رہائشی منصوبے کی جگہ تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ زرعی زمینوں پر تعمیرات نے سبزہ ختم کر دیا۔ جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سوسائٹیاں وہاں ہونی چاہئیں جہاں زرعی زمین نہ ہو، ساری دنیا میں صحرائوںمیں تعمیرات ہو رہی ہے ۔ جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز ڈی ایچ اے کی جانب سے جگہ کی تبدیلی کی درخواست اور ایڈن گارڈن ہائوسنگ سکیم، سکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار ڈی ایچ اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس سوسائٹی کے لیے کچھ ایشوز ہیں جس کی وجہ سے اس کی جگہ دوسرے مقام پر منتقل کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین