• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی سیکرٹری صحت سے بیگم گورنرڈاکٹر ثمینہ کی ملاقات‘مختلف امورپرغور

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے گزشتہ روزبیگم گورنر بلوچستان ڈاکٹر ثمینہ امان اللہ یاسین زئی نے یہاں ملاقات کی، ملاقات میں خواتین اور بچوں کی صحت سمیت عمومی صحت کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بیگم گورنر بلوچستان کی جانب سے صحت نسواں و اطفال سے متعلق دی گئی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کیلئے موثر قانون سازی کی جارہی ہے، اس ضمن میں بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کا بل منظور ہوگیا جس پر عمل درآمد سے سرکاری سطح پر ہیلتھ انفراسٹرکچر اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکیں گی۔ بیگم گورنر ڈاکٹر ثمینہ نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو مثبت عمل قرار دیتے ہوئے بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کے مسودہ قانون کی تشکیل پر پارلیمانی سیکرٹری صحت کی کاوشوں کو سراہا۔
تازہ ترین