• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتو کپور نے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروا لیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ نیتو کپور نے بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کر وا لیا ہے۔

رواں سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لمبے لاک ڈاؤن کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے دوبارہ اپنی شوٹنگز کا آغاز کر دیا ہے، شوٹنگز کے لیے جاری کیے گئے ایس او پیز کے مطابق فنکاروں کے لیے کسی بھی پروجیکٹ کی شوٹنگ سے قبل اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں سینئر اداکارہ نیتو سنگھ نے بھی اپنا کورونا وائرس کاٹیسٹ کروایا ہے، انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیتو سنگھ اپنا کورونا وائرا کا ٹیسٹ کروانے کے لیے پر اعتماد بیٹھی ہوئی ہیں اور پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ ’پی پی ای‘ میں موجود طبی عملے کی جانب سے اُن کا ٹیسٹ سیمپل لیا جا رہا ہے۔

اس دوران نیتو سنگھ درد سے خوفزدہ ہونے کے بجائے خوش نظر آ رہی ہیں اور حیرانی سے پوچھ رہی ہیں کیا کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپل لے لیا گیا ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیتو سنگھ کا ٹیسٹ سیمپل نہایت آسانی سے لیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ہر فنکار کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ سیمپل کے دوران درد سے چیختے یا ڈرتے ہوئے ہی دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیتو سنگھ اپنے شوہر بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ ’ جُگ جُگ جیو‘ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ رشی کپور کی موت کے بعد وہ بری طرح ٹوٹ گئی تھیں، اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں کے اصرار کے بعد اب وہ دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں، انہوں نے رشی کپور کے بعد پہلی مرتبہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

اداکاہ نے رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’کپور صاحب آپ میرا ہاتھ تھامے ہوئے نہیں ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ میرے ساتھ ہیں، مجھے ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ان خوفناک دنوں میں میری پہلی پرواز، اس سفر کے لیے میں بہت نروس ہوں۔‘

انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم سب نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا، ہم سب محفوظ ہیں، اس لیے ہم نے تصویر کھنچواتے وقت ماسک اُتار دیا ہے۔‘

تازہ ترین