• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور کو ہمیشہ اپنے ساتھ محسوس کرتی ہوں، نیتو کپور

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و بھارتی اداکارہ نیتو کپور کی سات سال بعد فلمی دُنیا میں واپسی ہوگئی ہے اور اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ رشی کپور کو اپنے ساتھ محسوس کرتی ہیں۔

اس حوالے سے نیتو کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔


نیتو کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا  کہ’ایک طویل عرصے کے بعد فلمی سیٹ پر میری واپسی ہوئی ہے اور میرے لیے یہ ایک نئی شروعات ہے۔‘

بھارتی اداکارہ نے رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ اپنے پیاروں کی محبت کو محسوس کرتی ہوں کیونکہ میری ماں سے لیکر رشی کپور صاحب اور پھر رنبیر کپور تک سب میرے ساتھ ہوتے ہیں۔‘

نیتو کپور نے کہا کہ ’میں اب خود اپنی ذات کو محسوس کرنے لگی ہوں، تھوڑی خوفزدہ ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ رشی کپور سمیت تمام میرے پیارے میرے ساتھ ہیں۔‘

واضح رہے کہ نیتو کپور آج کل اپنی نئی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے جبکہیہ فلم سال 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔

دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے رواں سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

تازہ ترین