آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ حکومت کا 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں سی ڈی اے کی گورننگ باڈی اجلاس میں کیا گیا۔

اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبے کے ساحلی علاقوں کیلئے مذکورہ باڈی اعلی اختیاراتی کمیٹی ہے۔

ترجمان ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے منصوبہ بنائے گا جس کی مالیاتی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 394 ایکڑ پر محیط 220 جزائز ٹھٹھہ کی 120 کلو میٹر ساحلی پٹی پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید