آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مہوش حیات کے سیکرٹ فین کیجانب سے چاکلیٹ کا گلدستہ اور کینڈلز کا تحفہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی شوبز انڈسٹری میںمنفرد پہچان بنانے والی اداکارہ مہوش حیات اپنی کمال اداکاری سے کسی بھی کردار میں جان ڈال دیتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور وہ گاہے گاہے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

مہوش حیات کے کئی مداح ان کے ایک جواب کے منتظر بیٹھے ہوتے ہیں لیکن اس بار ان کے ایک چاہنے والے فین نے انہیں کنفیوز کر دیا اورلالی وڈ کی ’بلی‘ نے اپنے ایک گمنام مداح کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

مہوش حیات کو ان کے ایک مداح نے انہیں چاکلیٹ سے بنا گلدستہ اور چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز کا تحفہ بھیجا اور ساتھ ایک نوٹ بھی تحریر کیا جس پر لکھا ہے کہ ’2020 ہم سب کے لیے مشکل رہا ہے لیکن میں آپ کے لیے گڈ وائبز بھیج رہا ہوں۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام سٹوریز پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنے اس ’سیکرٹ فین‘ کی طرف سے بھیجے گئے تحائف کے بارے میں بتا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے گمنام مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا یقیناً کوئی بہت بڑا فین ہے جو یہ جانتا ہے کہ مجھے چاکلیٹس بہت پسند ہیں۔

سو میرے پیارے سیکرٹ مداح میں آپ کا یہ تحفہ قبول کرتی ہوں لیکن پلیز سامنے تو آئیں ، پتا تو چلے کہ گڈ وائبز آ کہاں سے رہی ہیں۔ کون ہیں آپ؟مہوش حیات کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ مہوش حیات کی زندگی میں کوئی بہت خاص انسان آ گیا ہے اور وہ بھی کئی سلیبریٹیز کی طرح اسی سال شادی کے بندھن میں بند جائیں گی۔

سیدہ ازکہ نور نامی صارف نے لکھا کہ ’کوئی رہ نہ جائے اس سال جیسے2021تو آنا ہی نہیں ہے۔‘

دل لگی سے مزید