• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی کورونا ویکسین کی آزمائش میں پاکستان بھی شامل


چین کی بنائی گئی کورونا ویکسین کے آخری مرحلے کی آزمائش میں پاکستان بھی شامل ہوگیا، اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں رضاکاروں کو آزمائشی ویکسین دی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی ویکسین کی آزمائش کے لیے ہزاروں پاکستانی رضاکاروں نے اندراج کرالیا ہے، ویکسین آزمائش میں شامل رضاکاروں کو 50 ڈالر دیے جا رہے ہیں۔

شفا اسپتال کے ریسرچر اعجاز احمد خان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے نتائج 2 سے 3 ماہ میں ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

چین کی کورونا ویکسین بیجنگ انسٹی ٹیوٹ اور چینی دواساز کمپنی کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے۔

تازہ ترین