• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ‘ ارسلان ظفر اور فخر درانی کی درخواستیں یکجا‘ سماعت 17دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس میں ایس ای سی پی افسر ارسلان ظفر کو جاری شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست اور صحافی فخر درانی کی ہراساں کئے جانے کے خلاف درخواست کو یکجا کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہاکہ اس مقدمہ کے ایک فریق کے وکیل منور اقبال دگل کو کورونا ہوگیا ہے اس لئے آج ان کی طرف سے التواء کی درخواست آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی سپریم کورٹ میں ایک وکیل پیش ہوئے تھے جو کورونا کا شکار تھے۔

تازہ ترین