• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ کے تدارک کیلئے غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ نے فصلوں کی فضلے کو آگ لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ اور اسموگ کے تدارک کیلئے اقدامات کی تفصیلا ت آئندہ سماعت پر طلب کرلیں،،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ کے تدارک کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے اسموگ کے باوجود فصلوں کے فضلے کو آگ لگانے کے معاملے پر ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین