• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت، دورہ نیوزی لینڈ خطرے میں، ہوٹل میں ایمرجنسی نافذ، کھلاڑی کمروں تک محدود

کراچی(عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جمعرات کی صبح اس وقت کھلبلی مچ گئی جب چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ٹیم کے بدھ کو کرائسٹ چرچ میں ٹیسٹ کرائے گئے تھے جن کی رپورٹ جمعرات کو آئی تھی۔ 

نیوزی لینڈ کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اب ایس اوپیز خلاف ورزی دوبارہ کی گئی تو پاکستانی ٹیم کو پہلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کرکے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ 

کرائسٹ چرچ ہوٹل میں کھلاڑی کم از کم چار بار کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ منسٹری آف ہیلتھ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ کو آخری وارننگ جاری کی گئی ہے، ٹیم کے چند اراکین کو سی سی ٹی وی کے ذریعے آئسولین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 

پاکستان ٹیم مینجمنٹ تمام ممبران کو کمرے تک رہنے کا پابند کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے والے تمام کرکٹرز ہیں اور پروٹوکولز کی اگر مزید خلاف ورزی ہوئی تو دورہ خدشات کا شکار ہو جائے گا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حساس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے ۔ مثبت ٹیسٹ آنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم ہوٹل میں ایک ایریا میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی حکام کو صبح چار بجے یہ بری خبر اور نیوزی لینڈ حکومت کی وارننگ سے آگاہ کیا گیا۔

تازہ ترین