اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے لیوی ٹیکس سے متعلق تمام درخواستوں کو سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے فریقین کو لیوی ٹیکس کا پچاس فیصد جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطابندیال کی سربرہی مین تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ رقم جمع کروانے والوں کے خلاف ریکوری کے لئے کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ قبل ازیں وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ لیوی ٹیکس کے نفاذ کا تعین نہیں کیا گیا،ان کی جانب سے چاروں ہائی کورٹس کے فیصلے سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا مقصد واضح ہونا چاہئے،دوہرے ٹیکس کا نفاذ نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ لیوی ٹیکس آمدن پر انکم ٹیکس نہیں، لیوی ٹیکس سوات کے دربدر افراد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ کیا یہ عوامی معاملہ نہیں، لوگ دربدر ہوئے ہیں اس بارے میں تو سوچیں، لیوی ٹیکس کی مد میں کچھ پیسہ تو دیں۔