• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ملکی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، قاسم سوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان کی عوام اور خصوصاً نوجوان دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمحمد افضل خلجی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانون پر مشتمل ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا، وفد میں گلزار لانگو اور محمد فہیم شامل تھے۔ محمد افضل خلجی اور محمد فہیم لانگو 150 میٹر لمبا قومی پرچم لیکر بلوچستان سے 37 روز پیدل مارچ کر کے سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں پر انکاپرتپاک استقبال کیا گیا۔قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان کی عوام ملکی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔
تازہ ترین