• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچوئل یونیورسٹی، امتحانات اور کلاسز کا شیڈول برقرار رکھنے کا فیصلہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ورچوئل یونیورسٹی نے تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود امتحانات اور کلاسز کا شیڈول برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ورچوئل یونیورسٹی نے کووڈ-19 کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی کا تمام تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ورچوئل یونیورسٹی کے تمام امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کسی بھی ڈگری پروگرام کا امتحان ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ امتحانات ورچوئل یونیورسٹی کے جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن لیئے جائیں گے۔
تازہ ترین