• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، پنجاب بار کونسل کے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے درخواست جمع

ملتان (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر کے پیش نظر پنجاب بار کونسل کے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے ایک وکیل نے ریٹرننگ آفیسر و ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو درخواست دے دی۔ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ شہباز علی گورمانی نے اپنی درخواست میں کورونا وائرس کے پیش نظر سکول، کالجز اور دیگر مقامات کی بندش کو بنیاد بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بار کونسل کی طرز پر الیکشن ملتوی کیے جائیں۔ وکلا کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں کررہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد نتائج کے ذمہ دار ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہوں گے۔
تازہ ترین