• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ADB: پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالرز کا پالیسی لون منظور


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز کا پالیسی لون منظور کرلیا۔

اسلام آباد میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے شرکت کی۔

تقریب میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام رہا۔


خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت تجارت کو فروغ دینے کیلئے ایکسپورٹ ٹیرف اور ٹیکس میں اصلاحات کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے15 سال بعد بیرونی اکاؤنٹ میں استحکام پیدا ہوا، دنیا موجودہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق رقم سے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے اے ڈی بی کے ساتھ تجارت اور مسابقتی مارکیٹ پروگرام کے لئے معاہدے پردستخط کردیے ہیں۔

معاہدے کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو تجارت میں ریفارم کے لئے 300 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

تازہ ترین