• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی20ممالک سے قرض ریلیف، وفاقی کا بینہ کو آج بریفنگ دی جائیگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ کو جی 20 ممالک سے قرض ریلیف پرآج بروز منگل بریفنگ دی جائے گی،16 ممالک کے ساتھ 36 معاہدے مکمل،کابینہ ساڑھے 3ہزارPIA ملازمین کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرض ریلیف کے لیے 16 ممالک کے ساتھ 36معاہدے مکمل کر لیے۔ پاکستان نے 80کروڑ ڈالرز کا قرض ریلیف حاصل کر لیا۔ پاکستان نے یہ قرض ریلیف مئی تا دسمبر 2020 کے پہلے مرحلے کیلئے حاصل کیا۔ چین سے 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا قرض ریلیف حاصل کیا گیا۔ امریکہ سے 12 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا قرض ریلیف حاصل کرلیا گیا۔ فرانس سے 17 کروڑ، جرمنی 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا قرض ریلیف ملا۔ سویڈن سے ایک کروڑ 44 لاکھ اور کینیڈا سے 80 لاکھ ڈالر کا ریلیف ملا۔ مزید ایک ارب ڈالر ریلیف کے لیے 5 ممالک سے مذاکرات جاری ہیں۔ روس، جاپان، برطانیہ، یو اے ای، سعودی عرب سے معاہدے کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین