• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن چانسلر کے دفتر کی عمارت پر کابینہ اجلاس کے دوران حملہ کرنے کو شش

برلن ( نیوزڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے گاڑی کے ساتھ چانسلر انجیلا مرکل کے دفتر کی عمارت پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ آور کی گاڑی صبح کے وقت عمارت کے مرکزی دروازے کی آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا کر رک گئی۔ گاڑی پر ’’بچوں اوربوڑھوں کے قاتل‘‘ اور ’’گلوبلائزیشن پالیسی کو روکو‘‘ کی تحریریں درج تھیں۔ پولیس نے 54 سالہ شخص کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے وقت عمارت میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری تھا۔
تازہ ترین