آپ آف لائن ہیں
منگل5؍جمادی الثانی 1442ھ 19؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پریانکا چوپڑا فلم ’ ٹیکسٹ فار یو‘میں سلین ڈیون کیساتھ جلوہ گر ہونگی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی فلم پر کام کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس میں ان کے ساتھ معروف کینیڈین سنگر سلین ڈیون بھی جلوہ گر ہوں گی۔پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پرآنے والے پروجیکٹ ’ ٹیکسٹ فار یو‘ سے متعلق تصاویر بھی شیئرکی ہیں جن میں جمعے کو فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل وہ تیاریاں کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔تصویر میں مینی کیور کے دوران پریانکا نے ماسک پہنا ہوا ہے جب کہ ان کے بال بھی پلاسٹک شیٹ سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ پریانکا نے لکھا ہے کہ تیاریاں’ٹیکسٹ فار یو‘ جمعے سے۔سونی ٹی وی کی پروڈکشن ’ٹیکسٹ فار یو‘ رومانوی ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں سیم ہیوآن بھی شامل ہیں جب کہ سلین ڈیون بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کی کہانی ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے منگیتر کی اچانک موت کا غم بھلانے کے لیے اس کے پرانے موبائل فون نمبر پر رومانوی پیغامات بھیجنا شروع کر دیتی ہے۔لیکن غم زدہ خاتون کے یہ پیغامات اسی کیفیت کا

شکار ایک دلبرداشتہ شخص کو موصول ہو رہے ہوتے ہیں جس کے زیرِ استعمال اب یہ موبائل نمبر ہوتا ہے۔دونوں کی ملاقات ہوتی ہے اور ایک رشتہ جڑ جاتا ہے لیکن دونوں ہی اپنے ماضی کو بھلا نہیں پاتے۔

دل لگی سے مزید