• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میں دوسرے روز بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے صدر کے بازاروں میں جمعہ کو دوسرے روز بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھا اور پانچ ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ نے بینک روڈ، حیدر رو ڈ ، آدم جی روڈ ، مال روڈ کے سروس روڈ ، مری روڈ ، کینگ روڈ ، پولیس سٹیشن روڈ ، صدر رو ڈ، کشمیر روڈ ، چھوٹا بازار اور ہاتھی چوک پر آپریشن دن ، شام اور پھر رات کے اوقات میں کیا ، اس دوران دکانوں کے سامان رکھا گیا سامان قبضہ میں لیکر دفتر کے سٹور میں جمع کروا دیا ۔
تازہ ترین