آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جمہوریت میں ووٹ سے تبدیلی کی بڑی اہمیت ہے‘امیر محمدترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ کے معاون امیر محمد ترین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل کے لئے وکلا ءآج پرعزم قیادت کا انتخاب کرینگے امید ہے کہ وکلا ہم خیال پینل کو خدمت کا موقع دینگے جمہوریت میں ووٹ سے تبدیلی کی بڑی اہمیت ہو تی ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کو ملک محمد عظیم ایڈوکیٹ اور سید اختر شاہ ایڈوکیٹ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پربلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار سیداخترشاہ ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہم خیال وکلاء پینل کے نامزدامیدوار ملک محمد عظیم ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا امیر محمد ترین نے کہا کہ بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ہم خیال وکلاء پینل کے نام سے بار کونسل کی7 میں سے 4 نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کئے ہیں جن میں کوئٹہ کی سیٹ پر ملک محمد عظیم ایڈووکیٹ، لسبیلہ گوادرکیلئے شبیر رند ایڈووکیٹ، سبی / نصیر آباد کیلئےپر امجد کھوسہ ایڈووکیٹ امیدوار ہیں جن کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں سید اختر شاہ ایڈووکیٹ ہمارے امیدوار محمد عظیم ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

کوئٹہ سے مزید