• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ناروے کے سینئررہنما سردار شاہنواز خان کا کورونا سے انتقال

اوسلو(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر کشمیری رہنمااور ضلع پونچھ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت 89سالہ سردار شاہنواز خان کروناوائرس کے باعث دارالحکومت اوسلو میں انتقال کرگئے ہیں ۔مرحوم کینماز جنازہ پاکستان میں ہوگی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مرحوم سردار شاہ نواز خان کے صاحبزادے کشمیری سیکنڈے نیوین کونسل کے ڈائریکٹر سردارعلی شاہنواز خان سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم سردار شاہ نواز خان کوجنت اللفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیرپرویز خان نےمرحوم سردار شاہ نواز کا افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں مرحوم سردار شاہ نواز نےمسئلہ کشمیر کے لیےاور کشمیریوں کےفلاح و بہبود کے لیے بہت کام کیا۔ہم سب غم کیاس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سردار شاہ نوازکے انتقال پر سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں نے بھی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ناروے کے رہنماؤں صدر چوہدری جہانگیر نواز سنیئر نائب صدراور پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نائب صدر چوہدری محمد اشرف جزل سیکرٹری اصغر شاہد انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین جوائنٹ سیکرٹری عشان اصغر نائب صدر یورپ قاروق پسوال سئنیررہنما میاں محمد اسلام محمدالیاس کھوکھراور دیگراراکین مجلس عاملہ نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزرخالدنذیر بٹ ،صدر شاہد تنویر بٹ ،راجہ منصور احمد ، عادل منصور ،منور حسین ڈار، ذوالفقار احمد گوندل، رانا محمد اکرم،رفاقت علیاور فضل الہٰینے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم سردار شاہ نواز خان کی مغفرت فرمائے ۔ سردارعلی شاہنواز خان فیملی کے ہمراہ کل (ہفتہ) کوروانہ ہوں گے اور اتوار کوصبح اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ مرحوم سردار شاہ نواز خان کی میت 30 نومبربروز پیر کو پاکستان پہنچے گی اور سردار شاہ نواز خان کا نماز جنازہ اسی دن آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل تھوراڑ میں ادا کیاجائےگا ۔
تازہ ترین