• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2020 کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2020 کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس بل کا مقصد حکومت کی طرف سے ای گورنس کے استعمال کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو تحفظ دینا ہے۔ یہ بات سیکرٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا اس بل کو کابینہ کی منظوری کیلئے جلد پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی کے بعد ڈیٹا استعمال کرنے والوں کو اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے میں آسانی اور اطمینان ہوگا۔

تازہ ترین