کراچی، اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر،خبر ایجنسی) کورونا، مزید 45 مریض چل بسے، وزیراعلیٰ سندھ کاٹیسٹ پھر مثبت، 3045نئے مریض، فعال کیسز 46ہزار 861، سندھ میں 14افراد جاںبحق،1389نئے کیسز ریکارڈ ہوئے، سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 15.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 45 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 45 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 553 ہوگئی،281مریض وینٹی لیٹرز پرہیں، فعال کیسز کی تعداد 46ہزار 861ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہے، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 942 ہے ،ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی دوسری ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو اب بھی ہلکا بخار سمیت کچھ علامات بھی موجود ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔دوسری جانب سندھ میں کورونا سے مزیدمیں 14 مریض انتقال کرگئے ، 1389 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 1650 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، سندھ میں نئے کیسزکی شرح 15.3فیصد تک پہنچ گئی، 681مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ61مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 1389نئے کیسز میں سے 1101کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سےضلع جنوبی 483، ضلع شرقی 272، ضلع وسطی 122،کورنگی 122، ملیر 71 اور ضلع غربی سے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 63، بدین 32، جامشوورو 28،سانگھڑ 22، میرپورخاص 16،سجاول 15،ٹھٹھہ،شہید بے نظیر آباد اور مٹیاری سے 14۔14، نوشہروفیروز 9،عمرکوٹ8، قمبر اور لاڑکانہ2۔2،دادو، کشمور ، سکھر اور ٹنڈوالہیار میں سے 1۔1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔