• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کاون ہاتھی کو 35 سال بعد الوداع کہہ دیا گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کو 35 سال بعد الوداع کہہ دیا گیا۔

کاون ہاتھی کو چڑیا گھر سے اسلام آباد کے ائیر پورٹ روانہ کردیا گیا ہے۔

روانگی سے قبل کاون ہاتھی کا وزن کیا گیا جو 5 ٹن نکلا اور جس کنٹینر میں اسے لے جایا جارہا ہے اُس کا وزن 4 ٹن ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل امریکی گلوکارہ چیر سے ملاقات کی تھی، جس میں کاون ہاتھی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا تھا۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کاون ہاتھی کو الوداع کہنے کے لیے مرغزار چڑیا گھر آئے تھے۔

تازہ ترین