• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کا قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے وٹامن ڈی کی تقسیم کا فیصلہ

لندن (پی پی آ ئی) برطانوی حکومت کا قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے وٹامن ڈی کی تقسیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ کیئر ہومز میں گھروں میں موجود 27لاکھ افراد کو کورونا سے بچانے اور ان کی قوت مدافعت میں اضافے کیلئے فری وٹامن ڈی کے کیپسول دیئے جائیں۔خیال رہے کہ جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے۔ یوروپ میں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد 4لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ خطے کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک برطانیہ، اٹلی اور فرانس ہیں۔

تازہ ترین