• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عتیق الرحمٰن حجازی کے والد مہر محمد بشیر عطاری انتقال کرگئے

برسلز(نمائندہ جنگ) برسلز کی معروف سیاسی سماجی و مذہبی شخصیت عتیق الرحمٰن حجازی کے والد حاجی مہر محمد بشیر عطاری سیالکوٹ میں وفات پاگئے ہیں۔مرحوم حاجی مہر محمد بشیر عطاری کو مقامی قبرستان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 نیکا پورہ سیالکوٹ میں سپرد خاک کیا گیا۔ بلجیم سمیت دنیا بھر سے مختلف سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات نے عتیق الرحمٰن حجازی سے تعزیت کی اور انکے والد گرامی کےلیےمغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کیں۔عتیق الرحمٰن حجازی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔
تازہ ترین