• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا غلام الانہ اورصاحبزادہ فاروق کے انتقال پر اظہارِ افسوس، پروفیسر لیاقت سنی کی جبری گمشدگی کی مذمت

لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمعروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر غلام علی الانہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق احمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی الانہ اپنی ذات میں انجمن اور قوم کا اثاثہ تھے،مرحوم نے تعلیم و ادب کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بلاول بھٹو نے کہا صاحبزادہ فاروق احمد مرحوم اعلیٰ خوبیوں کے مالک و بہترین انسان تھے،وہ زندگی بھر پارٹی کے ساتھ ثابتقدم رہے، ان کا انتقال پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر لیاقت سنی کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئےانکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا اس طرح کے اقدام کا مقصد صوبے کے لوگوں کو مزید دور کرنا ہے،پروفیسر لیاقت سنی کو بلاتاخیر بازیاب کرایا جائے۔

تازہ ترین