• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورونانک کا جنم دن، یاتریوں کی دوسرے روز بھی کرتارپور آمد، ننکانہ صاحب میں مرکزی تقریب آج ہوگی

لاہور(نمائندہ جنگ)سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے551ویں جنم دن کی مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے دوسرے روز بھی سکھ یاتریوں کی کرتارپو رآمد کا سلسلہ جاری رہا ۔ ننکانہ صاحب جتم استھان میں بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب آج(پیر) ہوگی۔ کرتارپور دربار میں یاتریوں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کراتے ہوئے داخلے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر سندھ، پنجاب ،خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے آئے سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات میں شرکت کی اور قیام، طعام اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا کہ جنم دن پر کرتار پور آ کر بہت خوش ہیں،حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین