• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزم نے علی حسنین اور لیلیٰ پروین سے بھی رابطہ کیا

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزم نے علی حسنین اور لیلیٰ پروین سے بھی رابطہ کیا


کراچی(طلحہ ہاشمی) کراچی کے ڈیفنس 4میں مبینہ مقابلے کی مزید تفصیلات جیو نیوز سامنے لے آیا ہے، ہلاک ہونے والے تین ملزمان کے درمیان 31کالز کا ریکارڈ موجود ہے، ملزم محمد عباس نے جس نمبر سے دیگر دو ملزمان سے رابطہ کیا اسی نمبر سے ایڈووکیٹ علی حسنین اور اہلیہ لیلی پروین سے بھی 60مرتبہ رابطہ کیا، پولیس حکام کا دعوی ہے کہ مزید ٹھوس تفصیلات موجود ہیں جو وقت پر ظاہر کی جائیں گی۔ کراچی کے ڈیفنس فیز فور میں مبینہ مقابلے کی مزید تفصیلات جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں، پولیس حکام کے مطابق ہلاک تینوں ملزمان کے کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق ہلاک گروہ سرغنہ غلام مصطفی، عابد اور محمد عباس کا آپس میں ٹیلے فونک رابطہ تھا، محمد عباس کا فون نمبر ڈیٹا بتاتا ہے کہ وہ اسی نمبر سے مبینہ گروہ سرغنہ غلام مصطفیٰ اور عابد سے رابطے میں تھا، تینوں ملزمان کے درمیان کم از کم 31 فون کالز کا ریکارڈ موجود ہے، ان میں آنے اور جانے والی دونوں کال ریکارڈز موجود ہیں، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ محمد عباس اسی نمبر سے ایڈووکیٹ علی حسنین اور اہلیہ لیلی پروین سے بھی رابطے میں تھا، محمد عباس کا ایڈووکیٹ علی حسنین اور لیلی پروین سے 60 دفعہ رابطہ ہوا، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان سے جو اسلحہ ملا تھا ان میں سے ایک نائن ایم ایم پستول چھینا ہوا تھا، وہ پستول 2019 میں درخشاں کے علاقے میں واقع گھر سے چھینا گیا تھا جس شہری سے لائسنس یافتہ پستول چھینا گیا اس کا مقدمہ درج ہے، پولیس حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ ٹھوس تفصیلات اور بھی موجود ہیں لیکن وقت پر ظاہر کی جائیں گی۔

تازہ ترین