پشاور( نیوزڈیسک) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے کہا ہے کہ پشاور میں کورونا پھیلنے کی زمہ داری پی ڈی ایم پر عائد ہوتی ہے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے اپنی انا اور این آر او حاصل کرنے کی خاطر عوام کی زندگیاں داو پر لگا دی وہ اپنی رہائش گاہ پر عوامی مسائل کیلئے لگائی گئی کھلی کچہری میں کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے اپنے حلقے کے رہائیشوں ، سائلین کے سوئی گیس ، بجلی اور دیگر مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا پی ڈی ایم جلسے میں بلاول بھٹو ذرداری نے کورونا متاثرہ ہونے کے باوجود شرکت کر کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلواڑ کیا ہے جس سے ثابت ہو چکا کہ یہ اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے عوام کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اب سجھ گئی ہے کہ اس ملک کو ان لٹیروں سے صرف وزیر اعظم عمران خان ہی بچا سکتا ہے۔