• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم رضوی عاشقان رسولؐ کے قائد تھے‘فاروق الحسن

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی یاد میں روحانی پیشوا پیر طریقت و رہبر شریعت سید عبید اللہ شاہ چشتی کے زیر صدارت تحریک لبیک نوشہرہ کے زیر اہتمام خوشمقام ترخہ اکبر پورہ میں تعزیتی ریفرنس ہواجس سے مرکزی رہنما وخطیب پاکستان مولانافاروق الحسن اور مجاہد ختم نبوت و صوبائی رہبر تحریک لبیک ڈاکٹر علامہ محمد شفیق امینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کروڑوں عاشقان رسولؐ کے قائد تھے جنہوں نے ختم نبوتؐ کے تحفظ اور اسلام کی سربلندی کے لئے طویل جدوجہد کی ۔ مرحوم نے وفات سے چند روز قبل ہزاروں عاشقان رسولؐ کے ہمراہ اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا ۔ مرحوم کا مشن جاری رہے گا اور اس کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ نظامت کے فرائض حاجی محمد شکیل نے انجام دیئے۔ اس موقع پر پیر سید عبید اللہ شاہ، گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ، فخر سادات سید محسن شاہ اور حاجی سید عتیق شاہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین